پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ایئرلائن “ساؤتھ ایئر” کا آغاز، پہلا طیارہ کراچی پہنچ گیا

کراچی میں پاکستان کی پہلی سیاحت پر مرکوز نئی ایئرلائن “ساؤتھ ایئر” کے باقاعدہ آغاز کی تیاریاں تیز ہوگئیں، جبکہ ایئرلائن کا پہلا اے ٹی آر 72 طیارہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹوں میں گرفتار، حلیہ بدلنے کی کوشش ناکام

ایئرلائن حکام کے مطابق ساؤتھ ایئر کا مقصد ملک میں سیاحت کے فروغ، اندرونِ ملک فضائی روابط کو بہتر بنانے اور دور دراز علاقوں تک سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ائیر وائس مارشل (ر) اعجاز ملک نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ ایئر پاکستان کی پہلی ایسی ایئرلائن ہے جو خصوصی طور پر سیاحت کے شعبے کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائی جارہی ہے۔

اعجاز ملک کا کہنا تھا کہ ایئرلائن کا مشن ملک کے دور افتادہ اور سیاحتی مقامات تک فضائی رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ ملکی و غیرملکی سیاحوں کو محفوظ، قابل اعتماد اور مؤثر سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات، ساحلی پٹی اور دیگر اہم سیاحتی مقامات تک فضائی روابط میں بہتری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور ساؤتھ ایئر اس خلا کو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق ساؤتھ ایئر کے بیڑے میں شامل دوسرا طیارہ بھی آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ جلد ہی اندرونِ ملک مختلف روٹس پر فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اعجاز ملک نے مزید کہا کہ نئی ایئرلائن نہ صرف سیاحت بلکہ ملکی معیشت، علاقائی ترقی اور فضائی صنعت کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!