انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی، آئی جی سندھ کا نوٹس، اہلکار معطل

کراچی: جاوید عالم اوڈھو نے منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران ایس او پیز اور قواعد کی خلاف ورزی کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

ایس بی سی اے میں بڑے پیمانے پر تبادلے، تعیناتیاں اور ایک افسر معطل

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے آزاد خان کو واقعے کی مفصل ابتدائی رپورٹ فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب متعلقہ تفتیشی افسر اور عملے کو فوری طور پر معطل کرکے گارڈن ہیڈکوارٹر ساؤتھ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے سینئر افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔

ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے واضح کیا ہے کہ عدالتی پیشیوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

One thought on “انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی، آئی جی سندھ کا نوٹس، اہلکار معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!