کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، 7 ملین روپے مالیت کا گٹکا ماوا برآمد، ملزم گرفتار

کراچی: کیماڑی پولیس نے اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 ملین روپے سے زائد مالیت کی گٹکا ماوا کی کھیپ برآمد کرلی۔

شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر موچکو پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا سے لوڈ واٹر ٹینکر کو تحویل میں لیا۔

پکڑے گئے واٹر ٹینکر سے 300 بوروں پر مشتمل 90 ہزار پڑیاں مضرِ صحت ماوا برآمد کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکمہ دینے کیلئے واٹر ٹینکر کے ایک خانے میں پانی بھی بھرا گیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مضرِ صحت ماوا حب، بلوچستان سے کراچی منتقل کیا جارہا تھا۔

کارروائی کے دوران گٹکا ماوا کی ترسیل میں ملوث ریاض ولد لال محمد کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کیماڑی پولیس کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ اور مضرِ صحت اشیا کی ترسیل کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!