کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے کراچی میں تین روزہ خصوصی ٹریننگ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔
صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر اذرا فضل پیچوہو کا پولیو بوسٹر مہم کا افتتاح، سندھ کو پولیو فری بنانے کا عزم
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق یہ تربیتی پروگرام ایف آئی اے اکیڈمی ہیڈکوارٹرز کے زیر اہتمام اور امریکی قونصل خانے کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد جدید امیگریشن چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا۔
ٹریننگ کا انعقاد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں کیا گیا، جس میں 100 سے زائد امیگریشن افسران نے حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو امریکی سفری دستاویزات کی شناخت، انسانی اسمگلنگ کے جدید طریقہ کار اور ٹریفکنگ نیٹ ورکس کے حوالے سے تفصیلی سیشنز دیے گئے۔
ترجمان کے مطابق تربیتی سیشنز میں جعلی شناخت رکھنے والے افراد اور امپوسٹرز کی نشاندہی کے جدید طریقے بھی افسران کو سکھائے گئے، تاکہ امیگریشن چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ایف آئی اے نے کہا ہے کہ اس تربیتی پروگرام کے نتیجے میں افسران کی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور امیگریشن کنٹرول کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے انسانی اسمگلنگ اور جعلی سفری دستاویزات کے خلاف کارروائیوں میں مزید مؤثر نتائج متوقع ہیں۔
ادارے کے مطابق ایف آئی اے جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے افسران کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

