حیدرآباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سکیورٹی افسر بننے والا ملزم گرفتار

حیدرآباد: ایف آئی اے کرائم سرکل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خود کو سکیورٹی ادارے کا جعلی افسر ظاہر کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا اسٹوڈنٹ ایکسی لینس ایوارڈ تقریب سے خطاب، نوجوانوں کو قوم کا مستقبل قرار

ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے جعلی سرکاری مہریں، وردیاں اور سرکاری نوعیت کا دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جعلی شناخت اور سرکاری علامات سے متعلق مختلف مواد بھی برآمد ہوا ہے، جو مبینہ طور پر عوام کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف جعلسازی اور سرکاری شناخت کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک، سہولت کاروں اور ممکنہ دیگر افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ جعلی سرکاری اختیارات کے استعمال اور شہریوں کو دھوکہ دینے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!