سندھ حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، زیرو ٹالرنس پالیسی پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ

کراچی (08 مئی 2026):- سندھ حکومت نے شہر میں بڑھتے ہوئے غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فوری اور بلاامتیاز کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

سی آئی اے کراچی کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، پاپوش نگر سے دو سپلائرز گرفتار، چرس برآمد

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں شہر بھر میں تجاوزات اور غیر قانونی زمینوں پر قبضوں کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ، ڈی جی کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں بھرپور اور منظم آپریشن کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے واضح ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین کے سخت احکامات کی روشنی میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ اس آپریشن میں محکمہ قانون مکمل معاونت فراہم کرے گا جبکہ تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی کارروائی کا حصہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ڈویلپمنٹ ادارے اپنے ریکارڈ اور قانونی دستاویزات فوری طور پر درست کریں تاکہ کسی بھی عدالت میں قانونی پیچیدگیاں پیدا نہ ہوں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر کسی سرکاری افسر یا اہلکار کے قبضہ مافیا سے ملی بھگت کے شواہد ملے تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ وزیر بلدیات نے واضح کیا کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی ہوگی چاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔

اجلاس میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 اور 13 میں مبینہ طور پر ایک مقامی بلڈر کی جانب سے غیر قانونی زمین کی فروخت کا بھی نوٹس لیا گیا۔ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ ایسے جعلساز عناصر اور غیر قانونی بلڈرز سے دور رہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں راتوں رات کچی آبادیاں قائم ہو جاتی ہیں جبکہ مختلف ادارے ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھ آباد کے حوالے سے جامع سروے کرایا جائے گا تاکہ صورتحال کو بہتر طور پر کنٹرول کیا جا سکے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جاری آپریشن کے دوران کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور تمام کارروائیاں مکمل طور پر قانون کے مطابق کی جائیں۔ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی فائلیں بھی لیگل ٹیم کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق آئندہ چند روز میں شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف عملی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

WhatsApp Image 2026 05 08 at 7.26.06 PM WhatsApp Image 2026 05 08 at 7.26.07 PM 1 WhatsApp Image 2026 05 08 at 7.26.07 PM 1 1 WhatsApp Image 2026 05 08 at 7.26.08 PM WhatsApp Image 2026 05 08 at 7.26.08 PM 1 WhatsApp Image 2026 05 08 at 7.26.08 PM 2 WhatsApp Image 2026 05 08 at 7.26.09 PM WhatsApp Image 2026 05 08 at 7.26.09 PM 1 WhatsApp Image 2026 05 08 at 7.26.10 PM WhatsApp Image 2026 05 08 at 7.26.10 PM 1 WhatsApp Image 2026 05 08 at 7.26.11 PM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!