کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں گٹکا ماوا اور مضر صحت چھالیہ برآمد، ملزم گرفتار

کراچی (08 مئی 2026):- ضلع کورنگی کراچی میں ایسٹ زون تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا اور مضر صحت چھالیہ کی بڑی کھیپ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

میئر کراچی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، شہر میں بیوٹیفکیشن زونز اور ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کا فیصلہ

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت اسامہ ولد شکیل کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے مجموعی طور پر 256 کلو گرام مضر صحت چھالیہ اور 10 کلو گرام گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 536/2026 درج کر لیا ہے، جو کہ دفعہ 8/4 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر عناصر تک بھی رسائی حاصل کی جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مضر صحت اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کی صحت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی شخص کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!