وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات پر حملوں کی شدید مذمت، جنگ بندی کے احترام اور مذاکرات پر زور

اسلام آباد (05 مئی 2026) — وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں گزشتہ رات ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یو اے ای کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

275 ویں کور کمانڈرز کانفرنس: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا قومی اتحاد اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم

وزیراعظم نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے نام اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور اماراتی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی انتہائی تشویشناک ہے اور تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

شہباز شریف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں جنگ بندی کا احترام اور اس کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔ ان کے مطابق پائیدار امن اور استحکام کے لیے مذاکرات کو موقع دینا ناگزیر ہے تاکہ تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں تین میزائل اور متعدد ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ اماراتی وزارت دفاع کے مطابق 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 ڈرونز داغے گئے جنہیں روکنے کی کوششیں کی گئیں۔ امارات نے واقعے کے بعد جوابی کارروائی کے حق کو محفوظ رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا اور سکیورٹی ذرائع نے ان حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں، اور واقعے کی ذمہ داری امریکہ کی خطے میں فوجی سرگرمیوں پر عائد ہوتی ہے۔

خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی سطح پر بھی تشویش میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مختلف ممالک نے تحمل اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات پر حملوں کی شدید مذمت، جنگ بندی کے احترام اور مذاکرات پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!