کراچی بوٹ بیسن میں شیشہ کیفے پر پولیس کا چھاپہ، منیجر سمیت 6 افراد گرفتار

کراچی (05 مئی 2026) — ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے بوٹ بیسن کے علاقے میں شیشہ کیفے کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ بڑی تعداد میں شیشہ (حقہ) اور فلیورز برآمد کر لیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایت پر بوٹ بیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر الاسکا کیفے پر چھاپہ مارا، جہاں شیشہ کے غیر قانونی استعمال کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے موقع پر شیشہ استعمال کرتے ہوئے 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار افراد میں قادر ولد اقبال قادر، غازی ولد خدا بخش، جن سار ولد شاہ میر، محمود اللہ ولد جاوید اقبال اور فیصل ولد محمد میٹھل شامل ہیں، جبکہ کیفے کے منیجر عمران ولد حبیب الرحمن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کیفے سے 40 عدد شیشہ (حقہ) اور مختلف فلیورز برآمد ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ کیفے کا مالک جواد بلوچ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

One thought on “کراچی بوٹ بیسن میں شیشہ کیفے پر پولیس کا چھاپہ، منیجر سمیت 6 افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!