سندھ کابینہ کی سب کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس، کراچی سمیت مختلف اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی برائے فنانس کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں اور مالی منظوریوں سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

کراچی سی پورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی سی مین بکس پر 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اجلاس میں صوبائی وزراء ضیاء الحسن لنجار اور سعید غنی کے علاوہ مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران مختلف محکموں کی مالی منظوریوں اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ کراچی سمیت مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

تعلیمی اداروں، عدالتوں اور اسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے بھی خصوصی فنڈز مختص کیے گئے، تاکہ عوامی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے کی منظوری دی گئی، جو شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ کورنگی صنعتی علاقے میں پرانے سیوریج پمپنگ اسٹیشن کی ہنگامی مرمت کے لیے 364 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کی گئی۔

لیاری ایکسپریس وے کے ساتھ 32 انچ قطر کی پائپ لائن بچھانے کے لیے 1258.859 ملین روپے کی اضافی منظوری بھی دی گئی، جس سے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں شہر کے انفراسٹرکچر اور نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مختلف منصوبوں کی منظوری کو اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تمام محکموں کے سربراہان ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ شہری اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!