پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول 6.51 اور ڈیزل 19.39 روپے مہنگا، نئی قیمتیں آج رات سے نافذ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اضافہ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔

درخشاں پولیس کی بڑی کارروائی، آن لائن ایپس اور رائیڈرز کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والا گینگ گرفتار

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 112 روپے 14 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 28 روپے 69 پیسے سے بڑھا کر 37 روپے 33 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ ہائی آکٹین کی لیوی بھی 305 روپے 37 پیسے سے بڑھا کر 307 روپے 52 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یکم مئی کی سرکاری چھٹی کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج ہی کر دیا گیا تاکہ نظام میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

ادھر اوگرا کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال سے متعلق خبریں جعلی ہیں اور کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود سپلائی چین کو برقرار رکھا گیا ہے اور مستقبل میں بھی فراہمی یقینی بنائی جائے

One thought on “پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول 6.51 اور ڈیزل 19.39 روپے مہنگا، نئی قیمتیں آج رات سے نافذ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!