ضلع وسطی میں گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں تیز، 20 دکانداروں پر جرمانے عائد

کراچی: کمشنر کراچی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں گراں فروشی اور منافع خوری کے خلاف مہم مزید تیز کر دی گئی ہے، جس کے تحت مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر نگرانی اور کارروائیاں جاری ہیں۔

دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی، سرمایہ کاروں کیلئے نئے رہائشی مواقع

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طہ سلیم کی سربراہی میں پانچوں ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں اور کمشنر کراچی کی جاری کردہ سرکاری پرائس لسٹ کے مطابق اشیائے خورونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد نعمت اللہ چاچڑ نے نارتھ ناظم آباد ڈویژن کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سبزی، پھل، پرچون اور دیگر دکانوں پر پرائس لسٹوں کی موجودگی اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران سخی حسن فروٹ مارکیٹ میں پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے اور من مانے نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے پر 20 پھل فروشوں کو جرمانے کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ چاچڑ نے واضح کیا کہ گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر سرکاری ریٹ لسٹ دکانوں پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں موجود ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!