کراچی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی بہتری، جدید منصوبوں پر پیش رفت، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں اہم مطالعاتی سیشن

کراچی: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق ایک اہم مطالعاتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر مینجمنٹ افسران کو کراچی میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کراچی میں سینٹرل ڈسٹرکٹ پولیس کی بڑی کارروائیاں، منشیات، گٹکا ماوا اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جدید اقدامات کے باعث صفائی ستھرائی کے معیار میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق کراچی میں چار جدید جی ٹی ایس منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے جبکہ پاکستان کی پہلی سینیٹری انجینئرڈ لینڈ فل سائٹ آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ بائیو گیس پلانٹ اور ری سائیکلنگ منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جبکہ فرنٹ اینڈ کلیکشن سے لے کر ڈسپوزل تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ طارق علی نظامانی نے کہا کہ ای آر پی، کلاؤڈ سسٹم، کمپلین ایپ اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ذریعے نظام کی نگرانی مؤثر انداز میں جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں گھر گھر کچرا اٹھانے کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور اس نظام کو مرحلہ وار پورے سندھ تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کی کارکردگی کو قومی و بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے جبکہ لینڈ فل سائٹ سے ماحول دوست نظام اور کاربن کریڈٹ کی آمدن متوقع ہے۔

ورلڈ بینک کی نگرانی میں پاک فلو منصوبے سے 20 ملین ڈالر آمدن کا امکان بھی ظاہر کیا گیا۔ سیشن کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا اور شرکاء میں سووینئر بھی تقسیم کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!