لاڑکانہ: Javed Alam Odho کی لاڑکانہ آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جس کے بعد انہوں نے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسران کے خلاف بڑا ایکشن
اجلاس میں Nasir Aftab، ایس ایس پی لاڑکانہ، سکھر سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کی جانب سے شہروں میں جرائم کی شرح، پولیس کارکردگی اور Operation Nijat Mehran پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجات مہران آپریشن کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی موجودگی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجات مہران آپریشن افسران اور جوانوں کی محنت اور بہادری کا مظہر ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ منشیات خصوصاً گٹکا ماوا کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے مقدمات میں مضبوط شواہد کے ساتھ کیسز کو ناقابل ضمانت بنایا جائے اور امن و امان کے قیام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور پولیس رسپانس کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کی روک تھام اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانا ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
