ایسٹ زون سچل پولیس کی کارروائی، ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی فروخت میں ملوث چار ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے سچل تھانے کی پولیس نے ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی سپلائی اور فروخت میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا شاؤشان دورہ، چیئرمین ماؤ زے تُنگ کو خراجِ عقیدت پیش

پولیس کے مطابق ملزمان مین سپر ہائی وے کے علاقے سبزی منڈی کے قریب عارضی جھونپڑی نما دکان قائم کرکے کھلے عام ایرانی ڈیزل کی فروخت اور سپلائی میں مصروف تھے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے موقع سے تقریباً 250 لیٹر ڈیزل، دو جنریٹر، پائپ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی ترسیل میں استعمال ہونے والا ٹرک نمبر JW-1237 بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عمران باجوڑی، رحمان اللہ، سمیر زیب اور اکرام اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔

ترجمان ایسٹ پولیس نے کہا ہے کہ غیر قانونی ایندھن کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہر میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!