کراچی ملیر میں گٹکا ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن، گھر میں قائم فیکٹری بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کے ضلع ملیر نے مضر صحت گٹکا ماوا کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تھانہ شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھر میں قائم غیر قانونی فیکٹری کو بے نقاب کر دیا۔

کراچی ایسٹ میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی، گلشنِ اقبال پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لیے

پولیس کے مطابق غریب آباد ملیر میں کی گئی کارروائی کے دوران چار ملزمان محمد جان، حافظ محمد، ذیشان اور یاسر کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان ایک رہائشی مکان میں گٹکا ماوا تیار کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے 17 کلو چھالیہ، چونہ، ایک ڈیجیٹل کانٹا، تیار شدہ گٹکا ماوا اور دیگر خام مال برآمد کیا، جو غیر قانونی پیداوار میں استعمال ہو رہا تھا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مضر صحت اشیاء کے خاتمے اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے اس طرح کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!