کراچی میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایس آئی یو نے دو بڑے سپلائرز گرفتار کر لیے

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے کراچی) نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے دو بڑے سپلائرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

سندھ بار کونسل میں “وال آف پیس اینڈ صوفی ازم” کا افتتاح، امن و محبت کے پیغام کو فروغ

ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی میں ملیر سٹی کے علاقے سے ملزمان عبدالناصر اور جہانزیب کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات چرس برآمد کی گئی، جس کا مجموعی وزن 4470 گرام بتایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان شہر میں منشیات کی سپلائی کے بڑے نیٹ ورک سے وابستہ تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا عمل جاری ہے، جبکہ منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!