پیپلزپارٹی رہنما اسد حنیف کی لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات اسد حنیف نے لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے پہلے انتخابات میں ڈیموکریٹکس پینل کی کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

کراچی میں رینجرز کی بڑی کارروائی، “ایمو گروہ” کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں جاری اپنے تہنیتی بیان میں اسد حنیف نے صدر سلیمان سعادت، نائب صدر افضل پرویز، سیکریٹری محمد علی حفیظ، جوائنٹ سیکریٹری فرید عالم اور خزانچی راشد صدیق کو خصوصی طور پر مبارکباد دی، جبکہ گورننگ باڈی کے اراکین سہیل رب خان، شعیب مختار، طلحہ مخدوم، بشیر عباس اور حفیظ انصاری کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقے سے قیادت کا انتخاب ایک مثبت روایت ہے جو ادارہ جاتی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔ اسد حنیف نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا قیام بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور شہری مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ میڈیا اور بلدیاتی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ عوامی مسائل کے حل کو مزید تیز اور بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت صحافی برادری کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ مثبت، ذمہ دارانہ اور بااثر صحافت کو فروغ دیا جا سکے، جو شفافیت، احتساب اور بہتر طرز حکمرانی کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

One thought on “پیپلزپارٹی رہنما اسد حنیف کی لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!