ٹرمپ کا امریکی وفد کا دورہ اسلام آباد منسوخ کرنے کا اعلان، ایران مذاکرات براہِ راست رابطوں سے جاری رکھنے کا عندیہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وفد کے مجوزہ دورہ اسلام آباد کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیو وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان نہیں بھیجا جا رہا۔

کراچی ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں گہما گہمی عروج پر، 14 ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی وفد 18 گھنٹے کا طویل سفر کر کے اسلام آباد نہیں جائے گا، اور ایران کے ساتھ مذاکرات براہِ راست رابطوں کے ذریعے بھی مؤثر انداز میں جاری رکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم جب چاہے براہِ راست کال کے ذریعے رابطہ کر سکتی ہے، جبکہ ایران سے متعلق تمام آپشنز امریکا کے پاس موجود ہیں۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ وفد نہ بھیجنے کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال جنگ کے دوبارہ آغاز پر غور نہیں کیا گیا اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

ادھر عباس عراقچی گزشتہ شب وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور ممکنہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں مثبت رہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیش رفت کی صورت میں عباس عراقچی مسقط اور ماسکو کے دوروں کے بعد دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔

ایرانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق عباس عراقچی نے اپنی پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ ایرانی نائب وزیر خارجہ، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ترجمان اسماعیل بقائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مبصرین کے مطابق امریکی وفد کا دورہ منسوخ ہونا خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے، تاہم براہِ راست رابطوں کے ذریعے مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

One thought on “ٹرمپ کا امریکی وفد کا دورہ اسلام آباد منسوخ کرنے کا اعلان، ایران مذاکرات براہِ راست رابطوں سے جاری رکھنے کا عندیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!