ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 13.98 فیصد تک پہنچ گئی، ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح بڑھ کر 13.98 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ شرح 12.16 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

آئی جی سندھ کا اسپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، انٹیلیجنس نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ 9 اشیاء سستی ہوئیں اور 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو کی قیمت میں 3.13 فیصد اضافہ ہوا، بریڈ 0.91 فیصد اور کوکنگ آئل 0.69 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ انڈے، مٹن، چکن اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی جو 27.65 فیصد سستا ہوا، جبکہ پیاز 9.35 فیصد سستی ہوئی۔ اسی طرح ڈیزل، ایل پی جی، آٹا اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو قلیل مدتی ریلیف کی نشاندہی کرتی ہے، تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ بدستور برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث عوام کو ریلیف اور دباؤ دونوں صورتحال کا سامنا ہے۔

One thought on “ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 13.98 فیصد تک پہنچ گئی، ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!