کراچی (22 اپریل 2026): ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر ایسٹ زون ماجدہ پروین ہالیپوٹو (پی ایس پی) کی سربراہی میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ناظم آباد ملٹی چوک پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، 5 افراد گرفتار
پولیس کے مطابق 10 اپریل 2026 کو تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں لین دین کے تنازع پر الطاف علی ولد خان بہادر کو قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 415/2026 بجرم دفعہ 302/34 تعزیراتِ پاکستان مقتول کے بھائی مہتاب علی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی ہدایت پر ایس آئی او اسٹیل ٹاؤن کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے تکنیکی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد ایوب ولد حمد یعقوب کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
ترجمان انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے بتایا کہ کیس کو میرٹ پر آگے بڑھایا جا رہا ہے اور تمام پہلوؤں سے تفتیش مکمل کی جا رہی ہے۔
