امریکا نے بھارت کو اربوں ڈالر کے ڈرونز کی فروخت روک دی

ویب ڈیسک،

تفصیلات کے مطابق امریکا نے ڈرون ہتھیاروں کی فراہمی مسترد کرتے ہوئے بھارت کو وارننگ جاری کی کہ گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش کی تحقیقات کروائی جائیں۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک مودی سرکار گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف سازش کی مکمل تحقیقات نہیں کروائے گی، تب تک ہندوستان کو ڈرون نہیں بھیجے جائیں گے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق 3 بلین ڈالر کی خریداری میں ہندوستانی بحریہ کے لیے 15 سی گارڈین ڈرون شامل تھے، جبکہ ہندوستانی فضائیہ اور فوج کو آٹھ آٹھ اسکائی گارڈین ڈرون ملنے تھے۔

خیال رہے کہ جون 2023 میں ہندوستان کی جانب سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، گرپتونت سنگھ پر حملے سے ایک ہفتہ پہلے ڈرون خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!