کراچی (اسٹاف رپورٹر) — Pakistan Navy نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطحِ سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’تیمور‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا، جس کے ذریعے جنگی تیاری اور ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
جعلی ویزا نیٹ ورکس کا انکشاف، کینیڈا میں ہزاروں بھارتی شہریوں کی ملک بدری کا خدشہ
ترجمان Directorate General Public Relations (Pakistan Navy) کے مطابق میزائل نے فضا سے فائر کیے جانے کے بعد سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے پاک بحریہ کی دور مار صلاحیت اور سمندری خطرات سے نمٹنے کی تیاری کی تصدیق ہوتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل ’تیمور‘ کی کامیاب فائرنگ قومی دفاعی نظام میں ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے پاکستان کی مسلح افواج کی مشترکہ اور کثیرالجہتی دفاعی حکمت عملی کو مزید تقویت ملے گی۔
پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قومی بحری مفادات کے تحفظ اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
اس کامیاب تجربے پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
