الیکشن کمیشن نے 8 فرروی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

تعطیل کے باعث زیادہ لوگ حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے، نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

8 فرروی کو ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کا انعقاد ہوگا جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے اس روز ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری بروز جمعرات چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کے باعث زیادہ لوگ حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!