تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کوئٹہ میں بھی دھماکے کی اطلاعات ہیں تاہم، علاقے کا تعین کیا جا رہا ہے
بلوچستان کے ضلع تربت میں دھماکے سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق تربت کے علاقے غلام نبی چوک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حکام نے بتایا کہ دھماکا کس نوعیت کا ہے ابھی اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی زور دار دھماکے کی رپورٹس ہیں تاہم، علاقے کا تعین کیا جا رہا ہے۔
