وزیراعظم شہباز شریف قطر پہنچ گئے، امیرِ قطر سے اہم ملاقات — خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دوحہ: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اہم ملاقات کی۔

گلبرگ میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات و رکاوٹیں مسمار

وزیراعظم اور امیرِ قطر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال، خصوصاً خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر قطر کے عوام اور قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قطر اور دیگر برادر ممالک پر کسی بھی قسم کے حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور توانائی کے شعبے میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا اور پاکستان و خلیجی ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ پر زور دیا۔

قبل ازیں دوحہ پہنچنے پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قطری مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی آمد پر دوحہ ایئرپورٹ اور شہر کے مختلف حصوں کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا۔ مزید یہ کہ قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو فضائی حصار فراہم کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے ایئرپورٹ تک پہنچایا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!