وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبوی ﷺ میں حاضری — قطر روانگی متوقع

مدینہ منورہ: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

آرام باغ میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار، 2 افراد گرفتار

مدینہ منورہ آمد کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی، جہاں انہوں نے ملک و قوم کی ترقی، امت مسلمہ کی وحدت اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی آمد پر روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے، جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی اور عقیدت و احترام کے ساتھ سلام پیش کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ موجود پاکستانی وفد نے بھی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور دعاؤں میں شرکت کی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ سے قطر روانہ ہوں گے، جہاں ان کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے دوطرفہ ملاقات متوقع ہے۔

اس ملاقات میں خطے کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات، توانائی، تجارت اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبوی ﷺ میں حاضری — قطر روانگی متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!