کراچی کے میگا منصوبے تیز، ٹریفک بہتری کی ہدایت

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت شہر میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی اشتراک سے جاری منصوبوں کی رفتار، معیار اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آن دی اسپاٹ ڈیمولیشن آپریشن

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات اور Frontier Works Organization (FWO) کے متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ مختلف منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی، جس سے نہ صرف عوام کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ ایندھن کی بچت بھی ممکن ہو سکے گی۔

ناصر حسین شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ میگا پروجیکٹس میں FWO کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی میں فورسز کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

اجلاس میں فلائی اوورز اور انڈر پاسز کی تعمیر کے حوالے سے بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں پر مزید برج اور انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سے بھی بات کی جائے گی اور ہر سطح پر مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ منصوبوں میں حائل تمام تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں دور ہوں اور منصوبے بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

One thought on “کراچی کے میگا منصوبے تیز، ٹریفک بہتری کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!