کراچی (15 اپریل 2026) — کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے شہیریار چشتی کو کمپنی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 15 اپریل کو ہونے والے بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جس کے ذریعے ادارے کی اعلیٰ انتظامی قیادت میں تبدیلی کو حتمی شکل دی گئی۔
نیو کراچی میں انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ، میونسپل کمشنر کا دورہ، ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
ذرائع کے مطابق 2 اپریل کو ہونے والی ایگزیکٹو جنرل میٹنگ (EGM) کے بعد چیئرمین کی تقرری کا باقاعدہ عمل مکمل کیا گیا، جس کے تحت بورڈ نے شہیریار چشتی کو مستقل بنیادوں پر چیئرمین کے عہدے کے لیے منتخب کیا۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو اس فیصلے سے آگاہ کیا جائے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی باضابطہ طور پر اس تقرری سے مطلع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شہیریار چشتی کو عبوری چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں، جب سابق غیر ملکی چیئرمین مارک اسکلیٹن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد وہ بطور متبادل ڈائریکٹر بھی خدمات انجام دیتے رہے اور بعد ازاں انہیں عارضی طور پر چیئرمین کے اختیارات دیے گئے۔
اب بورڈ کے حالیہ فیصلے کے بعد انہیں باقاعدہ طور پر کمپنی کی قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
