وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سرکاری دورہ، علاقائی امن و تعاون پر مشاورت متوقع

اسلام آباد (15 اپریل 2026) — وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف 15 سے 18 اپریل 2026 تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ اس اعلیٰ سطحی دورے کو پاکستان کی خارجہ پالیسی اور علاقائی سفارتکاری کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

سندھ پولیس اور ہیومن رائٹس کمیشن کے درمیان اہم ملاقات، انسانی حقوق کے تحفظ اور اصلاحات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔ یہ وفد دورہ سعودی عرب کے دوران مملکت کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرے گا جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ قطر میں بھی امیر قطر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے جس میں توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

بعد ازاں وزیراعظم ترکیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ اس عالمی فورم میں وزیر اعظم پاکستان "لیڈرز پینل” میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترکیہ میں قیام کے دوران وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں پاک ترکیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارتی تعاون بڑھانے اور خطے میں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان علاقائی امن، اقتصادی استحکام اور عالمی شراکت داریوں کو مزید وسعت دینے کے لیے فعال سفارتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سرکاری دورہ، علاقائی امن و تعاون پر مشاورت متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!