شرمیلا فاروقی کا دلچسپ بیان: کراچی میں رہنا پیرس میں رہنے جیسا ہے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران دلچسپ اور توجہ حاصل کرنے والا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں رہنا پیرس میں رہنے جیسا ہے۔

محسن نقوی کا کاروباری طبقے سے 30 فیصد سرمایہ پاکستان لانے کی اپیل، بڑے معاشی انکشافات

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ “کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے ______”، جس پر شرمیلا فاروقی نے کچھ لمحے سوچنے کے بعد جواب دیا کہ “کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا۔”

ان کے اس جواب پر پروگرام میں موجود شرکاء، سابق کرکٹرز اور دیگر شخصیات نے تالیاں بجائیں اور مسکراتے ہوئے ردعمل دیا۔

اسی پروگرام میں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سیاست چھوڑ سکتی ہیں لیکن ڈرامے دیکھنا نہیں چھوڑ سکتیں، کیونکہ انہیں ڈرامے دیکھنے کا بہت شوق ہے۔

شرمیلا فاروقی کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔

One thought on “شرمیلا فاروقی کا دلچسپ بیان: کراچی میں رہنا پیرس میں رہنے جیسا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!