کراچی: بحیرہ عرب میں پاکستان کی بحری و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس پر مبنی ایک کامیاب مشترکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ آپریشن میں ایک بے ریاست (stateless) جہاز کو روک کر اس میں چھپائی گئی بڑی مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد کرلی گئی۔
خواجہ اجمیر نگری پولیس کی شاندار کارکردگی، اندھے قتل کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل
یہ کارروائی پاکستان نیوی Pakistan Navy، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی Pakistan Maritime Security Agency، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) اور انسداد منشیات فورس سندھ Anti Narcotics Force کے باہمی اشتراک سے انجام دی گئی۔
حکام کے مطابق یہ آپریشن بروقت انٹیلیجنس شیئرنگ، حقیقی وقت کی نگرانی اور مربوط حکمت عملی کے باعث کامیابی سے مکمل ہوا، جس نے سمندری راستوں سے ہونے والی غیر قانونی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔ ضبط شدہ ممنوعہ سامان کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 20 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
برآمد شدہ اشیاء کو مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے انسداد منشیات فورس سندھ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس نیٹ ورک کے دیگر پہلوؤں کی چھان بین جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ کامیاب کارروائی پاکستان کے بحری و سیکیورٹی اداروں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی اور مشترکہ آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے، جو ملک کی سمندری حدود کے تحفظ اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اہم سنگ میل ہے۔
