سینٹرل پولیس کا بروقت ریسکیو، نالے میں بہتی خاتون محفوظ

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نالے میں بہہ جانے والی ایک بزرگ خاتون کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق یہ واقعہ 13 اپریل 2026 کو پیش آیا۔

ایس ایس پی سٹی کا لیاری میں پولیو سینٹرز کا دورہ، سیکیورٹی کا جائزہ

تفصیلات کے مطابق مددگار ون فائیو کو اطلاع موصول ہوئی کہ نالے میں ایک لاش تیرتی ہوئی آرہی ہے، جس پر فوری طور پر پولیس ٹیم کو روانہ کیا گیا۔ بعد ازاں کنٹرول روم کو مزید اطلاع ملی کہ لاش نہیں بلکہ ایک خاتون پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ بہتی ہوئی آرہی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق سپرمارکیٹ تھانے کی مددگار ٹیم فوری طور پر تین ہٹی بلوچ پاڑا کے قریب موقع پر پہنچی، جہاں دیکھا گیا کہ خاتون لیاری ایکسپریس وے کے نیچے تک بہہ کر پہنچ چکی تھی۔ پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو پانی سے باہر نکالا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ریسکیو کے بعد خاتون کو فوری طور پر تھانے منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ خوش قسمتی سے خاتون کو کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔

بعد ازاں خاتون کی شناخت 55 سالہ زکیہ کے نام سے ہوئی جو ہجرت کالونی کی رہائشی ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق خاتون نے گھریلو تنازع کے باعث مبینہ طور پر ندی میں چھلانگ لگائی تھی، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی نے ایک قیمتی جان کو بچالیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون مکمل طور پر خیریت سے ہیں جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے ترجمان کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت مستعد ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

One thought on “سینٹرل پولیس کا بروقت ریسکیو، نالے میں بہتی خاتون محفوظ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!