کراچی میں تعلیمی اداروں کو منشیات سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار

کراچی میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ ضلع وسطی نے نارتھ کراچی میں اقراء یونیورسٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔

کراچی پولیس ملاپ یونٹ کی بروقت کارروائی، 70 سالہ لاوارث بزرگ اپنے ورثاء سے مل گئے

کارروائی کے دوران گروہ کے دو کارندے احسان اور زرغام کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ شہر کے پوش علاقوں اور مختلف یونیورسٹیز میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا، جبکہ یہ نیٹ ورک بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کے ذریعے سرگرم تھا۔

ایکسائز نارکوٹکس ونگ کے مطابق اس گروہ میں خواتین کے بھی شامل ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اہم شخصیات کی مبینہ سہولت کاری کا اعتراف کیا ہے، جس کے بعد متعلقہ نیٹ ورک کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سہولت کاری کے حوالے سے سامنے آنے والی معلومات کی جانچ پڑتال جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید افراد کی تلاش اور نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

One thought on “کراچی میں تعلیمی اداروں کو منشیات سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!