ایک اور سانحہ گل پلازہ تیار؟ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا خطرناک سلسلہ جاری

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر خطرناک اور غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے، جہاں ضلع ساؤتھ کے علاقے کھارادر میں ایک اور ممکنہ سانحہ جنم لینے کو تیار ہے۔

اطلاعات کے مطابق پلاٹ نمبر 12، جی کے شیٹ نمبر 5، غلام حسین قاسم کوارٹرز، صدر ٹاؤن میں بغیر منظور شدہ نقشے کے چھ منزلہ عمارت تیزی سے تعمیر کر لی گئی ہے، جو نہ صرف قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی مبینہ سرپرستی میں ضلع ساؤتھ میں درجنوں غیر قانونی عمارتیں دن رات تعمیر کی جا رہی ہیں۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ ہر غیر قانونی منزل کی تعمیر کے لیے لاکھوں روپے کی بھاری رشوت وصول کی جا رہی ہے، جس کے باعث قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق اس غیر قانونی چھ منزلہ عمارت کا ٹھیکہ بھی مبینہ طور پر رشوت کے عوض دیا گیا، جبکہ متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے تعمیرات کا عمل بلا روک ٹوک جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں پیش آنے والے سانحات، خصوصاً گل پلازہ سانحہ، سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا، اور شہر کو ایک اور بڑے حادثے کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

اہم سوالات:

بغیر نقشے کے چھ منزلہ عمارت کیسے تعمیر ہو گئی؟

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کہاں ہیں؟

کیا انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں؟

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر:

ڈی جی  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مظمل حسین ہالیپوٹو

ڈائریکٹر ساؤتھ نیاز لغاری

چیف سیکریٹری سندھ

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ

وزیر بلدیات و ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ

اس غیر قانونی تعمیر کا فوری نوٹس لیں اور:

عمارت کو سیل کیا جائے

ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی ہو

غیر قانونی تعمیرات کا مکمل خاتمہ کیا جائے

WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.58.40 PM 1 3 WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.58.41 PM 4 WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.58.41 PM 1 4

One thought on “ایک اور سانحہ گل پلازہ تیار؟ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا خطرناک سلسلہ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!