کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی میں گزشتہ شب تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود میں پولیس مقابلہ کے دوران اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکو ہلاک کیے گئے۔
ضلع ساؤتھ پولیس نے نشے کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے شاہین فورس سپر مارکیٹ کے افسران اور جوانوں کی اس شجاعانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔
مقررین نے کہا کہ پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور فرض شناسی قابلِ ستائش ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسی جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دینا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ شہری محفوظ ماحول میں زندگی گزار سکیں۔
