کراچی: ضلع ساؤتھ پولیس ایس ایس پی مہزور علی (PSP) کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر میں نشے کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ تھانہ آرام باغ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 45 نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لے لیا۔
کمشنر کراچی کے احکامات پر تجاوزات، غیر قانونی ایل پی جی اور گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
گرفتار تمام افراد کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد علاج و بحالی کے لیے ایدھی ہوم منتقل کیا گیا ہے، تاکہ وہ علاج معالجے کے بعد صحت مند زندگی گزار سکیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔
ایس ایس پی مہزور علی نے اس موقع پر کہا کہ ضلع ساؤتھ پولیس کا مقصد نشے کے عادی افراد کی بحالی اور معاشرے سے منشیات کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں نشے کے عادی افراد کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور امن و امان قائم رہے۔
