محمد یاسین شر بلوچ ڈی جی ایم ڈی اے تعینات

کراچی: محمد یاسین شر بلوچ نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے۔ عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے ادارے کے سینئر افسران کے ساتھ ایک اہم تعارفی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

نادرن بائی پاس مویشی منڈی کے نئے بلاکس کھل گئے

اجلاس کے دوران ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ وزیر بلدیات اور ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق ادارے میں شفافیت اور احتساب کے نظام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم ڈی اے کی حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور اس حوالے سے بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔

محمد یاسین شر بلوچ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں، جبکہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارے کی ساکھ کو بہتر بنانے اور عوامی سہولت کے لیے مؤثر اور "عوام دوست” اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں علی محمد بالادی، وقاص علی سومرو، شیراز نظیر میرانی، غلام فرید، آغا جلال الدین، کامران خان اور محمد شاہد سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نئے ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ وہ ادارے کو ایک فعال، شفاف اور متحرک ادارہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ شہر کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

One thought on “محمد یاسین شر بلوچ ڈی جی ایم ڈی اے تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!