ضلع وسطی میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی، 5 دکانداروں پر جرمانہ

کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طہ سلیم کی سربراہی میں ضلع وسطی کے پانچوں ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیار کار گراں فروشی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آئی جی سندھ کی ایف پی سی سی آئی وفد سے ملاقات، کاروبار کے لیے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

مختیار کار گلبرگ وسیم تاج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کریم آباد مارکیٹ کا دورہ کیا، جہاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، سرکاری نرخ ناموں کی دستیابی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ دورے کے دوران متعدد دکاندار سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے اور من مانے نرخ وصول کرنے میں ملوث پائے گئے، جن کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی گئی۔

وسیم تاج کے مطابق کارروائی کے دوران پانچ دکانداروں کو مجموعی طور پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ دیگر دکانداروں کو موقع پر سخت تنبیہ کی گئی کہ وہ سرکاری نرخوں کی پابندی یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی صورت گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں پرائس چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچایا جا سکے اور اشیائے ضروریہ کی فروخت سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائی جا سکے۔ مختیار کار گلبرگ ڈویژن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشی کی صورت میں فوری متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 04 09 at 6.15.51 PM WhatsApp Image 2026 04 09 at 6.15.52 PM WhatsApp Image 2026 04 09 at 6.15.52 PM 1 WhatsApp Image 2026 04 09 at 6.15.52 PM 2

One thought on “ضلع وسطی میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی، 5 دکانداروں پر جرمانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!