نیب میں اسپیشل انویسٹی گیشن ڈویژن قائم، ہائی پروفائل کیسز کیلئے نیا نظام متعارف

قومی احتساب بیورو (نیب) میں ہائی پروفائل کیسز کی مؤثر اور تیز رفتار تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ڈویژن قائم کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد اس نئے ڈویژن کو باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 13 اپریل سے، 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

دستاویزات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن ڈویژن کا الگ ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے اور گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، جو براہ راست چیئرمین نیب کو جواب دہ ہوں گے۔

مزید برآں، تحقیقات کے عمل کو مربوط اور مؤثر بنانے کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور لینڈ ڈائریکٹوریٹ کو بھی اس نئے ڈویژن میں ضم کر دیا گیا ہے۔ ڈویژن کیلئے دو پراسیکیوٹرز عرفان بھولا اور شاہد نواز جدون کو بھی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17، 18 اور 19 کے 10 افسران کی خدمات بھی اسی یونٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

اس اقدام کا مقصد اہم مقدمات کی شفاف اور تیز تر تحقیقات کو یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!