نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں رونقیں بحال

نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں عوام دوست منڈی کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں، جہاں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ خاص طور پر کندھ کوٹ سے لائے گئے خوبصورت بچھڑوں نے شہریوں اور خریداروں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔

کمشنر کراچی کا انڈر پاس منصوبوں کا دورہ، کام تیز کرنے کی ہدایت

شہرِ قائد کے شہری بڑی تعداد میں منڈی کا رخ کر رہے ہیں، جبکہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا صارفین بھی ان خوبصورت جانوروں کے ساتھ تصاویر اور وی لاگز بنانے میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔ بیوپاریوں کے مطابق اس سال منڈی میں جانوروں کا معیار اور تعداد دونوں بہتر ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق منڈی میں بیوپاریوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں فری میڈیکل چیک اپ، پانی کی فراہمی اور چارہ لانے کی مکمل اجازت شامل ہے۔ ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کا کہنا ہے کہ جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے 24 گھنٹے عملہ موجود ہے اور کسی بھی مشکل صورتحال میں فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر ثاقب کے مطابق اس سال بیوپاریوں کو پہلے سے زیادہ سہولیات دی جا رہی ہیں، جبکہ مارشلنگ ایریا میں جانوروں کا مفت طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔

انچارج ایڈمنسٹریشن بلاک اسلم بلوچ نے بتایا کہ عوام دوست منڈی کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، مختلف بلاکس میں زمین ہموار کی جا رہی ہے اور تقریباً 90 فیصد انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مختلف شہروں سے بیوپاری کراچی پہنچ رہے ہیں اور منڈی کا باقاعدہ افتتاح جلد متوقع ہے، جس کے بعد خریداروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

One thought on “نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں رونقیں بحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!