تھانہ گلشن معمار پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ معصوم بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ کارروائی اسرار آفریدی کی سربراہی میں انجام دی گئی۔
سندھ حکومت کا 1.72 ارب کا ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام منظور
تفصیلات کے مطابق نادیہ نامی تقریباً 5 سے 6 سالہ بچی گھر سے لاپتہ ہو گئی تھی، جس پر پولیس نے فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کیا۔ پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے۔
مسلسل کوششوں کے نتیجے میں بچی کو N3 پمپ، غلام حسین گوٹھ کے قریب سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ بعد ازاں ایس ایچ او نے بچی کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کی فوری کارروائی اور بچی کی بحفاظت بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
