ایم 5 موٹر وے پر نصب قیمتی کیمرے، سولر پینلز اور دیگر اہم سامان چوری ہونے کے انکشاف نے سیکیورٹی اور انتظامی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
پارلیمانی اور وزارتی تنخواہوں میں 2022 سے 2026 تک نمایاں اضافہ
ذرائع کے مطابق موٹر وے کے کئی کلومیٹر طویل حصے میں لگائے گئے نگرانی کے کیمرے نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے، جس کے باعث نہ صرف نگرانی کا نظام متاثر ہوا بلکہ مسافروں کی سیکیورٹی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سروس ایریاز، سیکیورٹی اور دیکھ بھال کے ناقص انتظامات نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔
عوامی حلقوں نے اس واقعے کو انتظامی نااہلی کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس لینے اور موٹر وے کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خاص طور پر سندھ کے علاقوں میں ایم 5 کی حالت ابتر بتائی جا رہی ہے، جہاں شکایات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسے واقعات نہ صرف قومی اثاثوں کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور نگرانی کے نظام کو فوری بحال کیا جائے۔
