آزاد خان کی زیرِ صدارت کراچی پولیس آفس میں اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں شہر میں امن و امان اور جرائم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پارلیمانی اور وزارتی تنخواہوں میں 2022 سے 2026 تک نمایاں اضافہ
اجلاس میں کراچی پولیس کے اعلیٰ افسران، جن میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پیز انویسٹیگیشن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران جرائم کی روک تھام، اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری اور زیرِ تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ پولیس چیف نے جرائم میں کمی کے لیے مؤثر اور جامع حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں حالیہ بارشوں کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا، جبکہ فینسی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف جاری مہم کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی گئی۔
مزید برآں، پاکستان سپر لیگ کے آئندہ میچز کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
پولیس چیف نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل لگن کے ساتھ انجام دیں۔

