کراچی: تاوان کے لیے اغواہ کی گئی 3 سالہ بچی بازیاب

AVCC/CIA پولیس کراچی، CPLC اور راولپنڈی پولیس کی مشترکہ کاروائی میں کراچی کے علاقہ تھانہ گلشن معمار کی حدود سے اغواہ کی گئی 3 سالہ بچی نازیہ دختر محمد اللہ خان عمری کو باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
مٹیاری: وکلاء کا پیٹرولیم قیمتوں کے خلاف عدالتی بائیکاٹ

تفصیلات کے مطابق مورخہ 11 مارچ 2026 کو نازیہ اپنے گھر کے باہر چیز لینے گئی تھی، جہاں سے اسے نامعلوم اغواکار نے اغوا کیا اور اس کے والدین سے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ اس حوالے سے تھانہ گلشن معمار میں مقدمہ الزام نمبر 139/26 کے تحت دفعہ 365A PPC کے تحت درج ہوا۔

بعد ازاں مقدمہ کی تفتیش AVCC/CIA کراچی میں منتقل کی گئی، جہاں ایس ایس پی AVCC/CIA کراچی کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے CPLC اور راولپنڈی پولیس کے ساتھ مل کر راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود میں ٹیکنیکل اور انسانی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بچی کو محفوظ طریقے سے بازیاب کروا لیا۔

پولیس کے مطابق اغواکاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور بچی کو صحت مند حالت میں والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!