گورنر سندھ سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ترکیہ کے قونصل جنرل Ergul Kadak نے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

راجویر سنگھ سودھا کی محکمہ اوقاف آمد، انسانی حقوق پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران قونصل جنرل نے گورنر سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی روابط، سیاحت کے فروغ اور ترکیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ قونصل جنرل نے کراچی میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مستقبل میں مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!