کراچی (اسٹاف رپورٹر) – ڈسٹرکٹ سٹی پولیس ساؤتھ زون، تھانہ کھارادر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو خواتین اور طالبات کو ہراساں کر رہا تھا۔
کراچی واٹر کارپوریشن میں بلنگ میں ہیرا پھیری، آمدنی میں 24 فیصد کمی
پولیس کے مطابق ملزم صبح کے وقت اسکول جاتی طالبات اور اساتذہ کو ہراساں کرتا تھا، جس کے بعد مقامی ایس ایچ او کہارادر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم آدم کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
