سندھ اوقاف کی املاک کے نظم و نسق کیلئے اجلاس

کراچی، 31 مارچ 2026 – صوبائی وزیر سندھ سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں محکمہ اوقاف کی زرعی اور شہری املاک کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری اوقاف اختر حسین بگتی، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف حیدرآباد مختیار علی ابڑو، مختلف اضلاع کے ایڈمنسٹریٹرز، انجینئرز، مینیجرز اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

گڈاپ: مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

اجلاس میں محکمہ اوقاف کی جائیدادوں کے مؤثر اور منظم استعمال، کرایہ داری نظام کی بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران اہم اور عملی نوعیت کے فیصلے کیے گئے، جن میں مقررہ نرخوں کے مطابق املاک کی کرایہ داری کے فوری اقدامات، افسران کی ڈیو پروموشنز کی جلد تکمیل، اور منگھوپیر درگاہ کی خستہ دیوار کی ازسرنو تعمیر شامل ہے۔

سید ریاض شیرازی نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی زرعی و شہری املاک پر ناجائز قبضے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے اور بے ضابطگی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں سندھ بھر میں املاک کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تین رکنی کمیٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزارات اور درگاہوں پر آنے والے زائرین کو تمام بنیادی اور ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کی کڑی نگرانی بھی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

صوبائی وزیر نے زور دیا کہ محکمہ اوقاف کی املاک سندھ کے قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے مؤثر و شفاف استعمال سے عوامی فلاحی منصوبوں کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے، جبکہ مالی اور انتظامی امور میں مکمل شفافیت کے لیے ہفتہ وار رپورٹس باقاعدگی سے جمع کرائی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!