کراچی: فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ہاشو سینٹر کی 200 دکانیں سیل

کراچی: شہر میں فائر سیفٹی قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کراچی انتظامیہ نے سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اس کے تحت صدر ہاشو سینٹر کی 200 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر غضنفر پرداخ نے بتایا کہ ہاشو سینٹر میں فائر سیفٹی قواعد کی خلاف ورزی کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی اور تمام دکانوں کو سیل کرنے سے پہلے مالکان کو متعدد وارننگز دی گئی تھیں۔

کیماڑی پولیس کی جواء سٹہ کے خلاف کامیاب کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو مکمل رپورٹ بھی پیش کر دی۔ کمشنر کراچی کی ہدایت کے مطابق تمام تجارتی عمارتیں فائر سیفٹی کے اقدامات پر عمل درآمد کے پابند ہوں گی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر یہ دو روز میں دوسری بڑی کارروائی ہے۔ گزشتہ روز متین پلازا کو بھی سیل کیا گیا تھا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد جویریہ اشرف نے طارق روڈ پر بھی سخت اقدامات کیے۔

انتظامیہ نے کہا کہ آگ اور حادثات سے بچاؤ کے لیے متعلقہ ادارے کے ساتھ مسلسل تعاون کیا جائے گا اور ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا تاکہ کراچی میں فائر سیفٹی کے قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!