کراچی: سیکیورٹی ڈویژن نے شہری علاقوں میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا۔ یہ یونٹ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر بنایا گیا اور اس کی سربراہی ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کر رہے ہیں۔
وزٹ ویزا پر اسائلم کی کوشش ناکام، فیملی آف لوڈ
ذرائع کے مطابق کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ میں 700 تربیت یافتہ اہلکار شامل ہیں، جن میں ایس ایس یو، سیکیورٹی-I، سیکیورٹی-II، کورٹ پولیس، مددگار 15 اور فارنرز سیکیورٹی سیل کے اہلکار شامل ہیں۔ مختلف یونٹس کے انضمام سے ایک مربوط اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جائے گا، جو ہنگاموں، بڑے اجتماعات اور دیگر امن و امان کی صورتحال میں معاون ثابت ہوگا۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے نظم و ضبط اور فوری ردعمل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونٹ کو جدید تربیت اور سازوسامان سے لیس کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا سکے۔
مزید بتایا گیا کہ کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ سرکاری و نجی املاک کے تحف
ظ کے لیے بھی مؤثر حکمت عملی اپنائے گا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کہا کہ یہ اقدام سیکیورٹی ڈویژن کے پیشگی اقدامات اور عوام کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
